عالمی منڈی میں خام تیل، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

عالمی مارکیٹ میں منگل کو خام تیل، سونے اور بعض اہم اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):عالمی مارکیٹ میں منگل کو خام تیل، سونے اور بعض اہم اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ بلومبرگ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.29 ڈالر کے اضافے کے بعد 93.89 ڈالر فی بیرل، جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 1.65 ڈالر کے اضافے کے بعد 106.93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہے۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 28.11 ڈالر کے اضافے کے بعد 4143.82 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.54 ڈالر کی کمی کے بعد 61.18 ڈالر فی اونس رہی۔مکئی کی قیمت میں 0.75 ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس کی فی بشل قیمت 523.75 ڈالر رہی۔ گندم کی قیمت میں 2.25 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 666.50 ڈالر فی بشل کی سطح پر رہے۔اسی طرح کاٹن کی قیمت میں 1.31 ڈالر جبکہ زندہ مویشیوں (لائیو کیٹل) کی قیمت میں 1.35 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں