عالمی منڈی میں خام تیل اور زرعی اجناس کے نرخ کم، سونے اور چاندی میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل اور زرعی اجناس کے نرخ کم، سونے اور چاندی میں اضافہ

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے ایک ڈالر کم ہوکر 94.09 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.66 ڈالر کمی سے 104.40 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

سونے کی قیمت 31.58 ڈالر بڑھ کر 4,136.95 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.27 ڈالر اضافے سے 56.15 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی اور گندم کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھا ئودیکھا گیا۔ مکئی کی قیمت 1.50 ڈالر کم ہوکر 479.25 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 4.50 ڈالر اضافے سے 668.75 ڈالر فی بشل ہو گئی۔کاٹن کی قیمت میں 0.33 سینٹ جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.25 ڈالر فی یونٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔