عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سونے کی قیمتوں میں اضافےکا رجحان رہا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سونے کی قیمتوں میں اضافےکا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 6.05 اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6.55 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 5.40 ڈالر اور برینٹ کروڈ میں ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 6.34 ڈالر کی کمی سے بالترتیب 83.91 اور 90.44 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ کموڈٹی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور مکئی کے دسمبر کےلئے معاہدے 10.75 ڈالر کی کمی سے 476.75 ڈالر فی بشل اور گندم کے ستمبر کےلئے معاہدے 5.75 ڈالر کی کمی سے 672.25 ڈالر فی بشل میں طے پائے، تاہم سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت 28.20 ڈالر اضافے سے 4157.90ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 0.89 ڈالر اضافے سے 59.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔








