بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا رحجان رہا
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے و چاندی میں کمی ہوئی
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا رحجان رہا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کے لئے سودے 0.59 ڈالر اضافے سے 85.09 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 0.45 ڈالر اضافے سے 91.32 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سونے کے نرخ 18.20 ڈالر کمی سے 4455.50 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 0.86 ڈالر کم ہوکر 65.38 ڈالر فی اونس پر آگئے ۔اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مکئی کے دسمبر کے لئے سودے 1.75 ڈالر بڑھ کر 491.25 ڈالر فی بشل اور گندم کے دسمبر کے لئے سودے 0.50ڈالر اضافے سے 689.75 ڈالر فی بشل طے پائے۔







