عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار

بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل اور اجناس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا ،تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل اور اجناس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا ،تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈیٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کے اکتوبر کے لئے معاہدے 2.53 ڈالر کے اضافے سے 94.01 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے نومبر میں ترسیل کے معاہدے 1.54 ڈالر کے اضافے سے 98.54 ڈالر فی بیرل میں طے پائے،تاہم سونے کے نرخ 25.40 ڈالر کی کمی سے 4451.20 ڈالر فی اونس پر آگئے جبکہ چاندی کے نرخ 0.30 ڈالر کی بہتری سے 67.05 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان رہا اورمکئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 2.50 ڈالر کی بہتری سے 539.25 ڈالر فی بشل اور گندم کے دسمبر کے لئے معاہدے 22.25 ڈالر کے اضافے سے 756.25 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔