عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ، سونے و چاندی میں اضا فہ اور زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان رہا،رپورٹ

بین الاقوامی منڈی میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں کمی ، سونے و چاندی میں اضا فہ اور زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 1.50 ڈالر کم ہوکر 99.91 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 2.01 ڈالر کمی سے 107.85 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں کمی ، سونے و چاندی میں اضا فہ اور زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 1.50 ڈالر کم ہوکر 99.91 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 2.01 ڈالر کمی سے 107.85 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

سونے کی قیمت 17.30 ڈالر بڑھ کر 4,182.88 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.59 ڈالر اضافے سے 57.90 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 0.75 ڈالر کم ہوکر 473.50 ڈالر فی بشل ، گندم 3.50 ڈالر بڑھ کر 664 ڈالر فی بشل ہو گئی۔ کپاس کی قیمت میں 0.44 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مویشیوں کی قیمت 1.10 ڈالر اضافے سے 228.35 ڈالر فی یونٹ ہو گئی۔

 

مزید خبریں