عراق میں ’’سیلیکا‘‘ مادے کے تصدیق شدہ ذخائر کی مقدار 350 ملین ٹن تک پہنچ گئی ،ترجمان وزارت صنعت و معدنیات

بغداد۔1دسمبر (اے پی پی):عراقی وزارت صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ’’سیلیکا‘‘ مادے کے تصدیق شدہ ذخائر کی مقدار 350 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت صنعت کی ترجمان ضحی الجبوری نے کہا کہ سیلیکا کا مادہ متعدد سٹریٹجک صنعتی شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں سیلیکا مادے کے مخصوص ذخائر 350 ملین …

بغداد۔1دسمبر (اے پی پی):عراقی وزارت صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ’’سیلیکا‘‘ مادے کے تصدیق شدہ ذخائر کی مقدار 350 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت صنعت کی ترجمان ضحی الجبوری نے کہا کہ سیلیکا کا مادہ متعدد سٹریٹجک صنعتی شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں سیلیکا مادے کے مخصوص ذخائر 350 ملین ٹن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سیلیکا کا مادہ ایک اہم خام مال ہے جو کئی اہم صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے جن میں سب سے نمایاں شیشے کی صنعتیں، سولر سیلز، حرارتی صنعتیں، انسولیشن اور الیکٹرانکس اور دیگر مصنوعات ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عراقی وزارت صنعت و معدنیات فی الحال شیشے اور حرارتی صنعتوں میں بنیادی طور پر سیلیکا مادے کا استعمال کرنے پر کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں