فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں میں مسلسل بہتری آرہی ہے، فاروق یوسف شیخ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پالیسی ریٹ کو کم کر کے اندرون ملک صنعتوں کو سستے سرمایے کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت نے پالیسی ریٹ کو 23فیصد سے کم کر کے 11.5 فیصدکیا تھا لیکن علاقائی ملکوں کے مقابلے میں یہ اب بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہماری برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت بڑھنے سے انہیں عالمی منڈیوں میں سخت مسابقت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں بہتری کیلئے سٹیٹ بینک کو پالیسی ریٹ کو 5فیصد تک لانا چاہیے تاکہ اندرو ن ملک صنعتی اور پیداواری عمل کو تیز کیا جا سکے۔







