علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2026 سمسٹر کے لیے او ڈی ایل پروگراموں میں داخلے/اندراج کی آخری تاریخ میں 19 اکتوبر تک توسیع کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2026 سمسٹر کے لیے اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ(او ڈی ایل) پروگراموں میں داخلے/اندراج کی آخری تاریخ میں 19 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔اس حوالےسے یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاری طلبہ کے اندراج کی آخری تاریخ 19 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2026 سمسٹر کے لیے اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ(او ڈی ایل) پروگراموں میں داخلے/اندراج کی آخری تاریخ میں 19 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔اس حوالےسے یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاری طلبہ کے اندراج کی آخری تاریخ 19 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ان ہزاروں پرانے طلبہ کی سہولت کے لیے کیا گیا ہےجو مقررہ مدت کے اندر اپنے داخلے کے مراحل مکمل کرنے سے قاصر رہے ۔ یہ توسیع خزاں 2026 میں پیش کیے جانے والے تمام او ڈی ایل پروگراموں پر لاگو ہوتی ہے۔ یونیورسٹی نے واضح کیا کہ جاری طلبہ اب پورٹل کے ذریعے اپنے کورسز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے تمام جاری طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مزید کسی بھی قسم کی دشواری سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے کورسز کی رجسٹریشن کروائیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ http://www.aiou.edu.pk سے یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن نمبر 468 112 111-051 پر رابطہ کر کے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔