علماء سے رہنمائی لینے سے ملک کے مسائل حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر مذہبی امورپیرنور الحق قادری

پشاور ۔26جولائی ( اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ملکی مسائل علماء سے رہنمائی لینے سے حل ہو جائیں گے ،اگر علما ء کی رہنمائی کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں تو نتائج بہتر ہو سکتے ہیں، 40سال سے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، لسانیت کے نام پر قوم کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی گئیں تاہم علماء سے رہنمائی …

پشاور ۔26جولائی ( اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ملکی مسائل علماء سے رہنمائی لینے سے حل ہو جائیں گے ،اگر علما ء کی رہنمائی کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں تو نتائج بہتر ہو سکتے ہیں، 40سال سے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، لسانیت کے نام پر قوم کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی گئیں تاہم علماء سے رہنمائی لینے سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے متحدہ شریعت محاذ پاکستان کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا جسمیں مختلف مسالک کے علماکرام روح اللہ مدنی ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور ،عابد حسین شاکری،مولانا صاحبزادہ جنید مانکی شریف اور مقصو دسلفی سمیت دیگر علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ علماء کیلئے پالیسیاں بنائی جائے تو بہتر نتائج ہوسکتے ہیں ، حکومت اور علماء کے درمیان ایک رابطہ قائم رہنا چاہئے، لسانیت اور قومیتوں کے نام پر قومیتوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی گئی جبکہ ملک قائم ہے اور قیامت تک قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہعلما ء کرام عید کے موقع پر رہنما اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، بڑی عید کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصول پر عمل درآمد ناگزیر ہے ، علما کرام عید کے موقع پر رہنما اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے روز اول سے زمینی حقائق پر مبنی اقدامات اٹھائے ہیں ، کرونا اموات اور کیسز میں نمایاں کمی آرہی ہے ، ستمبر،اکتوبر میں پاکستان کا شمار کرونا سے محفوظ ترین ممالک میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 90کی دہائی میں علما کرام نے فرقہ واریت کو مشترکہ کوششوں کے زریعے ناکام بنایا

مزید خبریں