ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی 13 اور 14 اکتوبر 2026 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوگا جس کی مشترکہ صدارت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کریں گے۔
عمان کے وزیر خارجہ 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی 13 اور 14 اکتوبر 2026 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوگا جس کی مشترکہ صدارت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ وزیر خارجہ عمان کی دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے اور توقع ہے کہ اس سے مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔







