عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید ، قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اوروفاق پرمسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے،عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اسلوبی سے گرفتار کرلے گی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ ملک میں فساد فی الارض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہہ کر پکارتا ہو، کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے