لاہور۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ایک بار پھر خدمت کے ایجنڈے کو سرخرو کر دیا ہے۔ وزیراعلی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ …
عوام نے ایک بار پھر خدمت کے ایجنڈے کو سرخرو کر دیا،ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ،وزیراعلی پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ایک بار پھر خدمت کے ایجنڈے کو سرخرو کر دیا ہے۔ وزیراعلی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں عوام کے پختہ اعتماد اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کی کھلی توثیق ہیں۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو عوام نے ایک بار پھر سرخرو کر دیا ہے، نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم ہوچکا ہے، اب خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور عوامی ترجیحات بدل چکی ہیں، اب عوام فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ چکا ہے، اور اب خدمت کو ہی مینڈیٹ ملے گا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کا یہ پیغام ہے کہ ترقی کا سفر مزید تیزی کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ بیلٹ باکس سے بھی یہی پیغام آیا ہے کہ پاکستان کو فتنہ و فساد نہیں، ایک روشن اور خوشحال مستقبل چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر مزید آگے لے کر جائے گی۔








