وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ان کی زندگی میں بہتری اور تبدیلی لائی جا سکتی ہے، نوجوان نسل کو مواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، حکومت کی اندرونی گفتگو کا محور یہ ہے کہ ایک غریب آدمی کے لیے باوقار زندگی کا فریم ورک لایا جا سکے۔ وہ جمعرات کو لیڈر ان اسلام …
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ان کی زندگی میں بہتری اور تبدیلی لائی جا سکتی ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ان کی زندگی میں بہتری اور تبدیلی لائی جا سکتی ہے، نوجوان نسل کو مواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، حکومت کی اندرونی گفتگو کا محور یہ ہے کہ ایک غریب آدمی کے لیے باوقار زندگی کا فریم ورک لایا جا سکے۔ وہ جمعرات کو لیڈر ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ باوقار زندگی کا مطلب یہ ہے کہ میاں بیوی عزت و وقار کے ساتھ کام کر سکیں، اپنے بچوں کو سکول بھیج سکیں اور انہیں ایسی تعلیم ملے جس سے زندگی کے مواقع کے دروازے ان کے لیے کھل جائیں، اگر صرف غیرمعمولی صلاحیت رکھنے والے افراد کے لیے مواقع کے دروازے کھلیں اور باقی لوگ راستے میں گرتے پڑتے چلے جائیں تو یہ باوقار زندگی کی تعریف میں نہیں آتا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ گھر میں کوئی بیمار پڑ جائے تو اسے ہسپتال یا کلینک لے جایا جا سکے اور وہاں مناسب صحت کی سہولت مل سکے، پینے کا صاف پانی دستیاب ہو، درمیانہ سا انفراسٹرکچر، قابل اعتماد یوٹیلیٹیز کا فریم ورک اور ایسی ملازمت جس سے انسان اپنی زندگی گزار سکے، انسان اپنے بوڑھے والدین کی خدمت کر سکے اور میاں بیوی عزت و وقار کے ساتھ روزگار حاصل کر سکیں تو یہ باوقار زندگی کا ایک خاکہ ہے۔







