غذائی مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران2.47 فیصد اور گوشت کی برآمدات میں 16.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
غذائی مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال جولائی میں 2.47 فیصد ، گوشت کی برآمدات میں 16.20 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):غذائی مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران2.47 فیصد اور گوشت کی برآمدات میں 16.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2026 کے دوران ملک سے غذائی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2.47 فیصد اضافہ سے 437.078 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2025 میں یہ برآمدات 426.555 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران چاول کی برآمدات 19.15 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 346,024 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں جن کی مالیت 199.950 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی 2025 میں167.183 ملین ڈالر مالیت کے 293,166 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے ۔تمباکو کی برآمدات میں جولائی کے دوران 72.55 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی 2026 میں 6.861 ملین ڈالر مالیت کا2334 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں3.976 ملین ڈالر مالیت کا 1292 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا۔مصالحہ جات کی برآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 9.95 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2,905 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں، جن کی مالیت 7.426 ملین ڈالر رہی۔اسی دوران تیلدار اجناس اور گری دار میوہ جات کی برآمدات میں 493.70 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کی مالیت 24.898 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں بھی جولائی 2026 کے دوران 16.20 فیصد اضافہ ہوااور جولائی 2026 میں 8,963 میٹرک ٹن سے زائد گوشت اور متعلقہ مصنوعات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 47.001 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں40.449 ملین ڈالر مالیت کا 9,141 میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق مچھلی اور مچھلی سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات کی مالیت میں بھی معمولی اضافہ ہوا، جولائی 2026 میں 11,568 میٹرک ٹن مچھلی اور متعلقہ مصنوعات 22.544 ملین ڈالر میں برآمد کی گئیں جبکہ جولائی 2025 میں 11738 میٹرک ٹن کی برآمد سے 22.447 ملین ڈالر حاصل ہوئے ۔چاول کی برآمدات میں جولائی کے دوران 19.15 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملک نے 199.950 ملین ڈالر مالیت کے 346,024 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے جبکہ جولائی 2025 میں 167.183 ملین ڈالر مالیت کے 293,166 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے ۔دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ملک میں غذائی مصنوعات کی درآمدات 805.447 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی 2025 میں غذائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 744.974 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔








