غذر ، روشان تلی داس میں اچانک گلیشیئر جھیل پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا سامنا، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ضلع غذر کے گائوں روشان تلی داس میں اچانک گلیشیئر جھیل کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سیلاب کے باعث راستے بند ہونے سے کئی خاندان محصور ہو گئے تھے۔پاک فوج نے فوری ایکشن کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا ہے …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ضلع غذر کے گائوں روشان تلی داس میں اچانک گلیشیئر جھیل کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سیلاب کے باعث راستے بند ہونے سے کئی خاندان محصور ہو گئے تھے۔پاک فوج نے فوری ایکشن کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا ہے اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے۔متاثرین اور عمائدین علاقہ نے پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن کو بھر پور سراہا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔