گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ ایک محفوظ، خوشحال اور باوقار معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو محفوظ، مناسب اور قابلِ استطاعت رہائش فراہم کرنا غربت کے خاتمے اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کی جانب ایک اہم …
غربت کا خاتمہ محفوظ، خوشحال اور باوقار معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہے، گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ ایک محفوظ، خوشحال اور باوقار معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو محفوظ، مناسب اور قابلِ استطاعت رہائش فراہم کرنا غربت کے خاتمے اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ محض مالی امداد کی فراہمی سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی یقینی بنانا اور بنیادی ضروریاتِ زندگی پوری کرنا ضروری ہے، مستحق خاندانوں کو سستی رہائش اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعظم یوتھ ڈیجیٹل حب نوجوانوں کو روزگار کے مواقع، تعلیمی وظائف، کاروباری قرضوں اور دیگر سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور کاروبار کے مواقع فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے میں مدد مل سکتی ہے، جو غربت کے خاتمے اور ملکی ترقی کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت، نجی شعبے اور معاشرے کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہر فرد کو باعزت زندگی گزارنے، محفوظ رہائش حاصل کرنے اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ غربت سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے اجتماعی کوششیں، موثر حکمتِ عملی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو بہتر زندگی گزارنے کے مواقع میسر آسکیں۔







