غیرمعیاری بیجوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،اے ڈی سی آر

مظفرگڑھ۔ 17 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول کاٹن کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کپاس کی کاشت، پیداوار میں اضافہ، معیاری بیج کی دستیابی، کھادوں کی فراہمی اور زرعی ادویات کی نگرانی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی …

مظفرگڑھ۔ 17 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول کاٹن کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کپاس کی کاشت، پیداوار میں اضافہ، معیاری بیج کی دستیابی، کھادوں کی فراہمی اور زرعی ادویات کی نگرانی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ کسانوں کو بروقت رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے ہدایت کی کہ جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری بیج کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ فیلڈ میں مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اجلاس میں محکمہ زراعت، انہار، میپکو، پولیس، فاطمہ فرٹیلائزر، زرعی کمپنیوں کے نمائندگان اور کاشتکاروں نے شرکت کی اور کپاس کی بحالی و فروغ کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ بڑھائیں اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

مزید خبریں