غیر قانونی ویزا ایجنٹس کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون کا بڑا کریک ڈائون، 4 ماہ میں 190 ملزمان گرفتار، سوا 61 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے غیر قانونی ویزا ایجنٹس اور شہریوں سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت ہوئے گزشتہ 4 ماہ میں 1,543 مقدمات درج کر کے 190 ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا اور متاثرہ شہریوں کے 61 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر رقم برآمد کی ہے۔

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے غیر قانونی ویزا ایجنٹس اور شہریوں سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت ہوئے گزشتہ 4 ماہ میں 1,543 مقدمات درج کر کے 190 ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا اور متاثرہ شہریوں کے 61 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر رقم برآمد کی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی زیر نگرانی غیر قانونی ویزا ایجنٹس، انسانی سمگلنگ اور شہریوں کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز نے گزشتہ چار ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے 668 مقدمات درج کیے، 70 ویزا ایجنٹس کو گرفتار کیا اور 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 875 مقدمات درج کرتے ہوئے 120 ملزمان کو گرفتار کیا اور 41 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے۔

ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد زون کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت اور سفر کے نام پر لوٹنے والے عناصر سے بچانے اور انسانی سمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔حکام نے عوام الناس کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک روزگار یا سفر کے لیے کسی بھی ایجنٹ سے لین دین کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت کی مکمل تصدیق کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی صورت میں فوری طور پر ایف آئی اے سے رابطہ کریں۔

 

مزید خبریں