غیر یقینی عالمی حالات میں بھی پاکستان کی معیشت کا استحکام برقرار

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):خلیجی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام برقرار ہے اور ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی قائم ہے۔ ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتی عالمی صورتحال کے باوجود حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ٹھوس اقدامات معیشت کو درست سمت میں لے …

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):خلیجی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام برقرار ہے اور ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی قائم ہے۔

ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتی عالمی صورتحال کے باوجود حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ٹھوس اقدامات معیشت کو درست سمت میں لے جا رہے ہیں۔معاشی ماہر اور تولہ ایسوسی ایٹس کے صدر اشفاق تولہ کے مطابق خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس سے پاکستان سمیت کئی ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سمیت (ایف بی آر) کے محصولات کے اعداد و شمار میں بھی حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔اشفاق تولہ کے مطابق ایس بی پی کے پاس تقریباً 16 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جو ملک کی معاشی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے بھی تسلی بخش ذخائر موجود ہیں، جس سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ان کے مطابق درآمدات میں بتدریج کمی اور تقریباً 5.25 فیصد کی مستحکم شرحِ نمو ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لے جا رہی ہے۔

اشفاق تولہ نے کہا کہ برآمدات پر مبنی سرمایہ کاری کے فروغ اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں (ایس آئی ایف سی) کا کردار انتہائی اہم ہے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔