فارما کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران نمایاں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل فارما کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل فارما کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات اور ٹاپ لائن سکیورٹیز ریسرچ کے مطابق سال 2025 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کو مجموعی طور پر 42.1 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2024 میں فارما کمپنیوں کو 24 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ فارما کمپنیوں کے منافع میں اضافے کے بنیادی محرکات میں قیمتوں کی بنیاد پر نمو، ڈرگ ڈی ریگولیشن اور اے پی آئی لاگت میں کمی شامل ہے۔ سال 2023 میں ان کمپنیوں کو 8 ارب ، 2022 میں 13 ارب ، 2021 میں 23 ارب اور 2020 میں 17 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔

مزید خبریں