فاسفورسی کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے ، محکمہ زراعت

فیصل آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عدیل احمدنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ فاسفورسی کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ جن کاشتکاروں نے تاخیر سے گندم کاشت کی ہے اور انہوں نے ابھی تک فاسفورسی کھاد کا استعمال نہیں کیا یا ضرورت سے کم کھاد ڈالی …

فیصل آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عدیل احمدنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ فاسفورسی کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ جن کاشتکاروں نے تاخیر سے گندم کاشت کی ہے اور انہوں نے ابھی تک فاسفورسی کھاد کا استعمال نہیں کیا یا ضرورت سے کم کھاد ڈالی ہے انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر پہلے پانی پر ڈی اے پی ڈال دیں۔

اگر وہ اسے ڈرم میں گھول کر فرٹیلیشن کے طریقہ سے استعمال کریں تو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی سی توجہ، کھادوں کا متوازن استعمال، جڑی بوٹیوں پر کنٹرول، پانی کا بر وقت استعمال گندم کی پیداوار کو 50 فیصد بہتر بنانے میں معاون ہو سکتا ہے۔