فاسٹ کیبلز کے سالانہ منافع میں 66.14 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
فاسٹ کیبلز کے سالانہ منافع میں 66.14 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):فاسٹ کیبلز کے سالانہ منافع میں 66.14 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران فاسٹ کیبلز کا نفع 2.11 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کو 1.27 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2025 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران فاسٹ کیبلز کے سالانہ منافع میں 0.84 ارب روپے یعنی 66 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









