فتح ٹو ای آر کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع کی مضبوطی کی جانب اہم سنگِ میل ہے، سینیٹر محمد عبدالقادرخان

فتح ٹو ای آر کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع کی مضبوطی کی جانب اہم سنگِ میل ہے، سینیٹر محمد عبدالقادرخان

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر خان نے فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (Fatah-II ER) کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ فتح ٹو ای آر کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اور انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت سائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج نے اس شاندار کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادرخان نے دفاعی خود انحصاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی تحقیق اور مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ میں مسلسل سرمایہ کاری ملکی خود انحصاری کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا قومی سلامتی کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ازحد ضروری ہے۔

مزید خبریں