و ورثہ فرح ناز اکبر نے آج اسلام آباد کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ پٹرول ریلیف سکیم کے انتظامات کا جائزہ لیا
فرح ناز اکبر کا اسلام آباد کے پٹرول پمپس کا دورہ،پٹرول ریلیف سکیم کے انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری قومی ثقافت و ورثہ فرح ناز اکبر نے آج اسلام آباد کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ پٹرول ریلیف سکیم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔پیر کو جاری بیان کے مطابق فرح ناز اکبر نے پٹرول پمپس پر موجود عملے سے ملاقات کی، ریلیف رجسٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے سکیم کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پٹرول ریلیف سکیم کے فوائد شفاف طریقے سے مستحق افراد تک پہنچ رہے ہیں ۔انہوں نے پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ریلیف کی تقسیم میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔







