فرنس آئل کے مقابلہ میں ایل این جی سے سستی بجلی پیدا ہوئی، انڈسٹری ذرائع

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) فرنس آئل کی بجائے مائع قدرتی گیس سے بجلی کی پیداوار سے قومی خزانے کو 2.6 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔ جولائی 2018ءکے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 9.72 روپے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 13.55 روپے فی یونٹ رہی ہے۔مائع قدرتی …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) فرنس آئل کی بجائے مائع قدرتی گیس سے بجلی کی پیداوار سے قومی خزانے کو 2.6 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔ جولائی 2018ءکے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 9.72 روپے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 13.55 روپے فی یونٹ رہی ہے۔مائع قدرتی گیس سے بجلی پیدا کرنے والے شعبہ کے حکام کے مطابق فرنس آئل کے مقابلہ میں گیس سے سستی بجلی پیدا ہوئی ہے جس سے صارفین کے اخراجات میں کمی کی جا سکتی ہے۔