فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی (کل) منائی جائیگی

فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی (کل) منائی جائیگی

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی کل(پیر 29 اپریل کو) منائی جائیگی ۔ منور ظریف 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوقن میلے دی، منجی کتھے ڈاہوا ں، دامن اور چنگاری، چکر باز، ہمراہی، بد تمیز، نوکر و و ہٹی دا وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے معروف اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ر نگیلا اور منور ظریف کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت بن گئی انہیں کامیڈین ہیروکا خطاب بھی ملا۔ منور ظریف نے 36سال عمر پائی اور 29اپریل 1976ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

منور ظریف مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے مداح خراج تحسین پیش کریں گے۔