فلپائن، ایئربس کی ہدایت پر 3 ایئرلائنز کی 82 پروازیں منسوخ

منیلا۔29نومبر (اے پی پی):فلپائن کی 3ایئرلائنز نے ایئربس کی جانب سے A320 اور A321 طیاروں کی ہنگامی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ لازمی قرار دینے کے بعد ہفتے کو 82 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ شنہوا کے مطابق قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ جیوانی لوپیز نے بتایا کہ ایئربس کی ہدایت موصول ہونے کے بعد فِلپائن ایئرلائنز، سیبو پیسیفک اور ایئرایشیا کے متاثرہ طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔فلائٹ …

منیلا۔29نومبر (اے پی پی):فلپائن کی 3ایئرلائنز نے ایئربس کی جانب سے A320 اور A321 طیاروں کی ہنگامی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ لازمی قرار دینے کے بعد ہفتے کو 82 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ شنہوا کے مطابق قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ جیوانی لوپیز نے بتایا کہ ایئربس کی ہدایت موصول ہونے کے بعد فِلپائن ایئرلائنز، سیبو پیسیفک اور ایئرایشیا کے متاثرہ طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔فلائٹ اتھارٹی آف فلپائن (CAAP) کے مطابق ہفتے کودوپہر تک 93 طیارے متاثر ہوئے، جن میں 6 بین الاقوامی اور 5 ڈومیسٹک پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ طیاروں کو گراؤنڈ کرنا ایک احتیاطی اقدام تھا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعدفلائٹ اتھارٹی آف فلپائن طیاروں کو دوبارہ پرواز کے لیے اجازت دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کودوپہر تک کئی طیاروں کی اپ ڈیٹ مکمل ہو چکی تھی اور تمام متاثرہ یونٹس اتوار تک اپ ڈیٹ مکمل کر لیں گے۔قائم مقام وزیر نے مسافروں کو یقین دلایا کہ ان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور یہ اقدامات طیارے دوبارہ معمول کے مطابق چلانے تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں