اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق پہلی ششماہی میں کمپنی کو 7.317ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی …
فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق پہلی ششماہی میں کمپنی کو 7.317ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو 7.267ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا ۔ اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 2.98روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.96 روپے تھی ۔
پہلی ششماہی میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 4.197ارب روپے کی ادائیگیاں کیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو 4.030 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 1.64 روپے رہی۔








