فیصل آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی):پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈائریکٹر ذوالفقار غوری نے آم کے باغبانوں کوباغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ آم کے باغبانوں نے اگر فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دیں جبکہ کیڑے مکوڑوں …
فیصل آباد،باغبانوں کوآم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی):پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈائریکٹر ذوالفقار غوری نے آم کے باغبانوں کوباغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ آم کے باغبانوں نے اگر فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دیں جبکہ کیڑے مکوڑوں کے آم کے پودوں کو متاثر کرنے کی علامات مشاہدہ میں آئیں توباغبانوں کو چاہئے کہ وہ آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا فوری جائزہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر آم کے پودوں پر کسی بیماری کا حملہ ظاہر ہو توباغبان فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشورے سے زہریلی زرعی ادویات کاسپرے یقینی بنائیں تاکہ آم کی پیداوار کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔








