فیصل آباد،باغبانوں کوترشاوہ پھل توڑتے وقت مناسب خوشبو، مٹھاس، رنگ کو مد نظر رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی):سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی بہتر پیداوار کے لئے پھل توڑتے وقت مناسب خوشبو، مٹھاس، رنگ کو مد نظر رکھیں۔انہوں ن ے کہا کہ پاکستان میں ترشاوہ باغات بشمول کنو،مالٹا،مسمی، گریپ فروٹ کے 2لاکھ ہیکٹرسے زائد رقبہ سے سالانہ 21لاکھ ٹن پیداوار حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب میں 95 فیصد ترشاوہ پھل کا …

فیصل آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی):سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی بہتر پیداوار کے لئے پھل توڑتے وقت مناسب خوشبو، مٹھاس، رنگ کو مد نظر رکھیں۔انہوں ن ے کہا کہ پاکستان میں ترشاوہ باغات بشمول کنو،مالٹا،مسمی، گریپ فروٹ کے 2لاکھ ہیکٹرسے زائد رقبہ سے سالانہ 21لاکھ ٹن پیداوار حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب میں 95 فیصد ترشاوہ پھل کا 70 فیصد حصہ کنو پر مشتمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بیج کے بغیر مالٹے اور گہری رنگت کے حامل گریپ فروٹ کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے مگر سہولیات کے فقدان کے باعث پیداوار کاانتہائی کم حصہ برآمد کیاجارہاہے جس کی بنیادی وجہ ہمارے ترشاوہ پھلوں کا بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترناہے۔ انہوں نے بتایاکہ باغبان اکثر ریڈ بلڈ مالٹا، کنو، مسمی غیر مناسب وقت پر توڑ لیتے ہیں اور انہیں جلد پکانے و رنگت کی تبدیلی کےلئے ایتھلین گیس کے ذریعے ان کی کنڈیشننگ کرتے ہیں جس سے اکثر پھل خراب ہو جاتاہے اورپیداوار 30 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ویلنشیالیٹ کے بھی دیرتک پودے پر موجود رہنے سے اس کی پھانکیں خشک ہونا شروع ہو جاتی ہیں لہٰذا پھل کی برداشت یا اسے توڑتے ہوئے مناسب طریقے اختیار کئے جائیں ورنہ پھل جلدی گلنے سے مارکیٹ میں کم قیمت پائے گا۔انہوں نے بتایاکہ آج کل مشینی طریقہ سے پھل کی درجہ بندی، صفائی اور اس پر ویکسنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بوریوں میں نیچے والا پھل اوپر والے پھل کے وزن سے خراب ہوجاتا ہے اس لئے باغبان چھوٹے چھوٹے کریٹس میں کاغذ لگا کر پھل کو گڈی کاغذ میں لپیٹ کر تہوں میں رکھیں اور کریٹ بند کرنے کے بعد کریٹ پرباغبان کا نام،پھل کی قسم، پھل کا درجہ، پھل کے برداشت کی تاریخ اور پیک کرنے کی تاریخ درج کی جائے۔