فیصل آباد۔ 22 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ فلوریکلچر وہارٹیکلچرکے ماہرین گلبانی وچمن آرائی نے باغبانوں کوموتیاکی بہتر پیداوار کےلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو …
فیصل آباد،باغبانوں کوموتیاکی بہتر پیداوار کےلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ فلوریکلچر وہارٹیکلچرکے ماہرین گلبانی وچمن آرائی نے باغبانوں کوموتیاکی بہتر پیداوار کےلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی دو گنا ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ موتیاکو کاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کے لئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے موسم گرما کی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پانی دیتے وقت اگر کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزید بہتر پیداوار کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔








