فیصل آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے زرعی ماہرین کی طرف سے امرود کے باغبانوں کو پودوں کی مناسب دیکھ بھال اورپودوں کو نقصان دہ کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ …
فیصل آباد،باغبانوں کوموسم برسات میں امرود کو پھل کی مکھی سے بچانے کےلئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت
فیصل آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے زرعی ماہرین کی طرف سے امرود کے باغبانوں کو پودوں کی مناسب دیکھ بھال اورپودوں کو نقصان دہ کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدایت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔









