فیصل آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو پودوں کے کچے گلے اور غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں فوری کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باغبان جڑی بوٹیوں کے تدارک سمیت غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کے عمل میں کوئی کوتاہی نہ کریں کیونکہ اس طرح پھل کے متاثر ہونے …
فیصل آباد،ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو پودوں کے کچے گلے اور غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں فوری کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باغبان جڑی بوٹیوں کے تدارک سمیت غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کے عمل میں کوئی کوتاہی نہ کریں کیونکہ اس طرح پھل کے متاثر ہونے اور پیداوار میں بھاری کمی ہونے کا خدشہ پیداہوسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ باغبان عناصر صغیرہ کا ضرورت کے مطابق سپرے کرنے سمیت فوری نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ڈالتے ہوئے 15 دن کے وقفہ سے آب پاشی بھی کریں جبکہ پھل شروع ہونے کے فوری بعد ہر حال میں پانی دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان جنسی پھندے لگانے کا عمل جار ی رکھیں اور کیڑوں و بیماریوں کے خلاف سپرے سمیت تنوں پر بورڈ و پیسٹ بھی کریں تاکہ پودوں اور پھل کو نقصان سے بچانا ممکن ہو سکے۔








