فیصل آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو نائٹروجن کھاد کی تیسری قسط ستمبر کے رواں ہفتے ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال کے مطابق ستمبر کے اختتام پر ترشاوہ پھل کی بڑھوتری کا عمل تیزی سے جاری ہوتاہے اس لیے کھاد ڈالنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور کچے گلے بھی ختم …
فیصل آباد،ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو نائٹروجن کھاد کی تیسری قسط رواں ہفتے ڈالنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو نائٹروجن کھاد کی تیسری قسط ستمبر کے رواں ہفتے ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال کے مطابق ستمبر کے اختتام پر ترشاوہ پھل کی بڑھوتری کا عمل تیزی سے جاری ہوتاہے اس لیے کھاد ڈالنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور کچے گلے بھی ختم کردیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ترشاوہ پودوں کی افزائش نسل زیادہ تر نباتاتی طریقوں سے کی جاتی ہے کیونکہ اس طرح پودے جلد بار آور ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ روٹ سٹاک کاپھل جب برداشت کے قریب ہوتاہے تو اسے توڑ کرکسی خاص جگہ پر اکٹھا کرلینا چاہیے اور بعد ازاں تیز چاقوسے گولائی میں اس طرح کٹ لگایا جائے کہ چاقو پھل کے چھلکے تک ہی محدود رہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس طرح گودے سے بیج نکال کر بہتر استعمال میں لایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ نرسری ابتدائی مراحل میں مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتی ہے لہٰذا بیج بونے کا عمل ستمبرکے آخر تک مکمل کرلیا جائے تاہم اسے فروری میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مالٹے، گریپ فروٹس، سیڈلیس کنوکی تیزی سے افزائش نسل بذریعہ پیوند کاری بھی ممکن ہے۔








