فیصل آباد،محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کوکماد کے سمے کھوری اتار کر کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے اس کے فوری طبعی انسداد کی سفارش کی ہے۔ ترجمان ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد نے بتایا کہ کماد کاشت کرنے کے فوراً بعد سے اس پر دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھنا شروع ہو جاتاہے جبکہ دیمک کاکیڑا بیج کی آنکھ اور کوریوں کو اند ر سے کھا کر …

فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے اس کے فوری طبعی انسداد کی سفارش کی ہے۔ ترجمان ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد نے بتایا کہ کماد کاشت کرنے کے فوراً بعد سے اس پر دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھنا شروع ہو جاتاہے جبکہ دیمک کاکیڑا بیج کی آنکھ اور کوریوں کو اند ر سے کھا کر کھوکھلا کردیتاہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصل کے اگاؤ کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اور زیر زمین حصوں کو کھا کر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلی، خشک اور نئی آباد زمینوں میں دیمک کے حملے کا زیادہ خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار دیمک کے طبعی انسداد کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کماد کے سمے کھوری اتار کر کاشت کریں ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا احتمال بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کماد کے کھیت کو زیادہ دیرتک خشک نہ چھوڑیں اور بروقت آبپاشی یقینی بنائیں ۔