فیصل آباد،مویشی پال حضرات کو بھیڑ بکریوں کو کاٹا یا پی پی آر کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک وڈیری دویلپمنٹ نے مویشی پال حضرات اور پولٹری فارمرز کو فوری طور پر بھیڑ بکریوں میں کاٹا یا پی پی آر کے حفاظتی ٹیکے لگوانے جبکہ مرغیوں کو رانی کھیت سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کر انے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جانوروں کو متعدی بیماریوں سے …

فیصل آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک وڈیری دویلپمنٹ نے مویشی پال حضرات اور پولٹری فارمرز کو فوری طور پر بھیڑ بکریوں میں کاٹا یا پی پی آر کے حفاظتی ٹیکے لگوانے جبکہ مرغیوں کو رانی کھیت سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کر انے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جانوروں کو متعدی بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے اکتوبر کے دوران بھیڑ بکریوں میں کاٹا یا پی پی آر کے حفاظتی ٹیکے جبکہ مرغیوں میں رانی کھیت سے بچاؤ کےلئے ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑے جانوروں گائے،بھینسوں میں چوڑے ماریا بلیک کوارٹر کی بیماری پر قابو پانے کے لئے نومبر سے فروری تک حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو متعدی امراض سے بچاؤ کےلئے شیڈول کے مطابق ٹیکے لگوائیں تاکہ ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔