فیصل آباد،کاشتکاروں کوبیجوں کے ذریعے کاشت کی جانےوالی موسم سرما کی سبزیوں کی چھدرائی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانے والی موسم سرما کی سبزیوں کی مناسب چھدرائی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار آلو، مٹر، ٹماٹر، پیاز، مولی، شلجم، گاجر، گوبھی، لہسن، سلاد، پالک، میتھی، پودینہ، دھنیا کی فصل کے اگاؤ کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع …

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانے والی موسم سرما کی سبزیوں کی مناسب چھدرائی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار آلو، مٹر، ٹماٹر، پیاز، مولی، شلجم، گاجر، گوبھی، لہسن، سلاد، پالک، میتھی، پودینہ، دھنیا کی فصل کے اگاؤ کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہ، روشنی اور خوراک مل سکے اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی، گاجر، شلجم کی وٹوں، میتھی، دھنیا، پالک، سلاد، ساگ کی ہموار زمین و وٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ گاجر، مولی، شلجم، مٹر وغیرہ کی کاشت کے دوران اکثر اوقات بیج کا اگاؤ کم ہوتاہے لہٰذاکاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملے کی مشاورت سے عام طور پر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں۔انہوں نے کہاکہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے لہٰذا عوام اس جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔