فیصل آباد،کاشتکاروں کو آملہ کی کاشت 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کر کے 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد مکمل کرلیں تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آملہ کے …

فیصل آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کر کے 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد مکمل کرلیں تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے۔

انہوں نے کہاکہ آملہ کے پودے اکتوبر میں بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کئے جاتے ہیں اور نئے پودے لگانے کا عمل بھی 31اکتوبرتک مکمل کرلیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات، مشاورت، رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔