فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کابہترین وقت 15 جنوری سے فروری کے آخر تک کا ہے،کاشتکار وں کوترقی دادہ سنتھیٹک اور ہائبرڈ اقسام کی کاشت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مکئی اپنی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے غلہ دار اجناس میں بڑی اہمیت کی حامل ہے جو پاکستان میں گندم اور …
فیصل آباد،کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اورہائبرڈ اقسام کاشت کر نے کی ہدایت
فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کابہترین وقت 15 جنوری سے فروری کے آخر تک کا ہے،کاشتکار وں کوترقی دادہ سنتھیٹک اور ہائبرڈ اقسام کی کاشت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مکئی اپنی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے غلہ دار اجناس میں بڑی اہمیت کی حامل ہے جو پاکستان میں گندم اور چاول کے بعد رقبہ کے لحا ظ سے تیسرے نمبرپر کاشت ہونے والی فصل جبکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے۔
انہوں نے بتایاکہ مکئی کی ایک سال میں 2کامیاب فصلیں موسم خریف اور موسم بہارمیں کاشت کی جاتی ہیں جس سے غلہ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی کاشت کےلئے ایسی بھاری میرازمین کا انتخاب ضروری ہے جو پانی کو بخوبی جذب کرنے کی صلاحیت کے علاوہ 7.5 پی ایچ کے قریب ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایسی زمین جس میں برسیم یا آلو کاشت کئے گئے ہوں وہاں مکئی کی فصل بہتر نشو ونما پاتی ہے تاہم کلراٹھی، ریتلی، سیم زدہ اور 8.0 سے زائد پی ایچ کی حامل زمین بہاریہ مکئی کی کاشت کےلئے موزوں نہیں۔









