فیصل آباد،کاشتکاروں کو شلجم، گاجر، مولی کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو شلجم، گاجر، مولی کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کہاکہ کاشتکار مولی کا بیج 4کلو گرام، شلجم کا بیج ایک کلو گرام اور گاجر کا بیج 5کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں نیز مولی، شلجم کو کھیلیوں میں کاشت …

فیصل آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو شلجم، گاجر، مولی کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کہاکہ کاشتکار مولی کا بیج 4کلو گرام، شلجم کا بیج ایک کلو گرام اور گاجر کا بیج 5کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں نیز مولی، شلجم کو کھیلیوں میں کاشت کیاجائے اور کھیلیوں کا فاصلہ ڈیڑھ فٹ تک رکھا جائے تاکہ فصل کی بہتر نشوونما ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو سبزیوں کی کاشت کے ضمن میں محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

مزید خبریں