فیصل آباد،کاشتکاروں کو پالک کے بہتر پیداوار کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

فیصل آباد۔ 14 جون (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کے لئے پانی کاوقفہ 6سے 8دن اور ڈرل سے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10سے12دن رکھیں نیز جب پودے3،3 پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک …

فیصل آباد۔ 14 جون (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کے لئے پانی کاوقفہ 6سے 8دن اور ڈرل سے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10سے12دن رکھیں نیز جب پودے3،3 پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعداد میں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثرہ اور پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کے لئے پودوں کی چھدرائی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچائے جانے والے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیجائی کے ایک ماہ بعد فصل کی گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کو تلف کردیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ فصل کی ہر کٹائی کے بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے سے بعد والی کٹائی جلد تیار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں