فیصل آباد،کاشتکاروں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 09 جولائی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نےکاشتکاروں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیاز کی بہتر پیداوار کے لئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے اور شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کے لئے ایسی …

فیصل آباد۔ 09 جولائی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نےکاشتکاروں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیاز کی بہتر پیداوار کے لئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے اور شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کے لئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔