فیصل آباد،کاشتکاروں کو گوارے کی کاشت فوری شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گوارے کی فصل کی کاشت فوری شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار بروقت گوارے کی کاشت مکمل کرلیں تاہم بیج والی فصل کی کاشت یکم جولائی سے شروع کرکے 30جولائی تک بھی مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوارے کی کاشت کے …

فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گوارے کی فصل کی کاشت فوری شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار بروقت گوارے کی کاشت مکمل کرلیں تاہم بیج والی فصل کی کاشت یکم جولائی سے شروع کرکے 30جولائی تک بھی مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوارے کی کاشت کے لئے گرم آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار گوارے کی منظور شدہ اقسام بی آر 90 اور بی آر 99 کاشت کرکے بہتر فصل حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چارے کے لئے بیج کی شرح 20 سے 25کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بیج والی فصل کے لئے شرح 12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ چونکہ گوارہ ایک پھلی دار فصل ہے لہٰذااس کو زیادہ کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ اگربوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور پھول بنتے وقت آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈال لی جائے تو بھرپور فصل حاصل ہوسکتی ہے۔