فیصل آباد،کاشتکار وں کو مونگ اور ماش کی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لئے مناسب حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو مونگ اور ماش کی فصل کو بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچائو کے لئے مناسب حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مونگ اور ماش کی بہتر پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مونگ اور ماش …

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو مونگ اور ماش کی فصل کو بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچائو کے لئے مناسب حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مونگ اور ماش کی بہتر پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مونگ اور ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگاؤ کے 3سے4ہفتے بعد، دوسراپانی پھول نکلنے پر، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔