فیصل آباد۔ 05 جولائی (اے پی پی):حکومت پنجاب نے جعلی زرعی ادویات اور ناقص و غیر معیاری کھادوں کی تیاری و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے سمیت فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے اور تمام انتظامی و محکمہ زراعت کے حکام سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اوربوقت ضرورت پولیس حکام کے ہمراہ جوائنٹ ریڈ کرکے جعلی ادویات کی تیاری …
فیصل آباد، حکومت کاجعلی زرعی ادویات اور ناقص و غیر معیاری کھادوں کی تیاری و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 جولائی (اے پی پی):حکومت پنجاب نے جعلی زرعی ادویات اور ناقص و غیر معیاری کھادوں کی تیاری و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے سمیت فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے اور تمام انتظامی و محکمہ زراعت کے حکام سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اوربوقت ضرورت پولیس حکام کے ہمراہ جوائنٹ ریڈ کرکے جعلی ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا موثر کردار یقینی بنائیں۔
پرنسپل ایگریکلچر آفیسروڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے بتایا کہ مذکورہ ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے خلاف مہم جاری ہے اور محکمہ زراعت کے افسران کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں بعض مقامات پر چھاپے مارکرنہ صرف جعلی زرعی ادویات اور کھادیں برآمد کی ہیں بلکہ کئی افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کی جعلی ادویات کے خلاف مہم کے نتیجہ میں صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ ہوا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ جعلی ادویات اور کھادوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی شکایت کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی افسران یا زرعی ہیلپ لائن نمبر15000۔0800یا29000۔0800پررابطہ کریں ۔
انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات اور جعلی کھادوں کا فوری سد ِباب وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جعلی زرعی لوازمات کے استعمال سے کاشتکاروں کا نقصان ہوتا ہے اور پیداوار میں کمی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ان مسائل کے سد باب کےلئے حکومتی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجہ میں جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادوں کی روک تھام میں خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے۔








