فیصل آباد۔ 19 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری فوری طور پر کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹرعامر صدیق نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ نومبر کاشتہ فصل کی پنیری فروری کے آخرمیں کھیت میں منتقل کرنے سے کہر کا خطرہ نہیں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل …
فیصل آباد، کاشتکاروں کوبینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری فوری طور پر کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹرعامر صدیق نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ نومبر کاشتہ فصل کی پنیری فروری کے آخرمیں کھیت میں منتقل کرنے سے کہر کا خطرہ نہیں رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل فصل کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعداد میں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نرسری سے پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کو پانی لگا دیا جائے تاکہ زمین نرم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








