فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گاجر بوٹی پر موثر کنٹرول کے لئے محکمے کی سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد نے کہا ہے کہ گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کے لئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کے لئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کے لئے اقدامات …
فیصل آباد، کاشتکاروں کوگاجر بوٹی پر موثر کنٹرول کے لئے سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گاجر بوٹی پر موثر کنٹرول کے لئے محکمے کی سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد نے کہا ہے کہ گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کے لئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کے لئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کے لئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10 بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جڑی بوٹی راستوں، کھالوں، ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آناشروع ہو جاتی ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔








