فیصل آباد، کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔ انہوں نے کہاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش …

فیصل آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔

انہوں نے کہاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کے لئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کے لئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔