فیصل آباد، کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ سویابین ایک نہایت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طور …

فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ سویابین ایک نہایت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طور پر بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں بمپرکراپ کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔

اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈسٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاور ت حاصل کی جاسکتی ہے۔